ای بینکنگ کے صارفین کی تعدادمیں 11فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

ای بینکنگ کے صارفین کی تعدادمیں 11فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
 ای بینکنگ کے صارفین کی تعدادمیں 11فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )با سہولت اور آسان ہونے کے باعث ملک بھر میں کمپیوٹرائزڈ بینکنگ نظام میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 2014 ءکی دوسری سہ ماہی کے اختتام تک ملک بھر میں ای بینکنگ کی سہولت استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 11فیصد بڑھ کر 42 لاکھ کی سطح پر جا پہنچی ہے۔ رواں سال دوسری سہ ماہی کے دوران ای بینکنگ کے ذریعے 7کروڑ 11لاکھ ٹرانزیکشنز کے ذریعے 326ارب روپے سے زائد مالیت کے سودے کیے گئے جو گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں 17فیصد زائد ہیں۔ اس وقت ملک میں محض8 ای بینکنگ کی سہولت فراہم کرنے والے ادارے موجود ہیں جو بل پیمنٹس، منی ٹرانسفر، قرض کی واپسی اور حکومت کو کی جانے والی پیمنٹس کو آسان بنانے کے لئے اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

مزید : بزنس