سابق بھارتی وزیرششی تھرور کی اہلیہ کی موت زہر سے ہوئی:رپورٹ

سابق بھارتی وزیرششی تھرور کی اہلیہ کی موت زہر سے ہوئی:رپورٹ
سابق بھارتی وزیرششی تھرور کی اہلیہ کی موت زہر سے ہوئی:رپورٹ

  


دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کانگریس کے رہنما اور سابق وزیرِششی تھرورکی اہلیہ کی موت کی وجہ جاننے کے لئے کی جانے والی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سنندا پشکرکی موت زہر کے باعث ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تین رکنی میڈیکل بورڈ نے ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکرکی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ موت سے قبل سنندا بالکل نارمل تھیں اورانہیں کوئی بیماری نہیں تھی۔

رپورٹ کے مطابق سنندا کی موت زہرجسم میں داخل ہونے کے باعث ہوئی، واقعے کے فوری بعد سنندا کی موت کو خودکشی قراردیا گیا تھا، اس سے قبل بھی سنندا کی ایک میڈیکل رپورٹ جاری ہوچکی ہے اوراس میں پہلی بار زہر کا شبہ ظاہرکیا گیا تھا۔

سنندا کے کیس کی تحقیقات کرنے والی دہلی پولیس نے رپورٹ مسترد کردی ہے، سنندا 18 جنوری کو ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔

مزید : بین الاقوامی