غیر قانونی طریقے سے حج کرنے والے زائرین پکڑے گئے،سعودی انتظامیہ برہم

غیر قانونی طریقے سے حج کرنے والے زائرین پکڑے گئے،سعودی انتظامیہ برہم
غیر قانونی طریقے سے حج کرنے والے زائرین پکڑے گئے،سعودی انتظامیہ برہم

  

جدہ(نیوزڈیسک)گزشتہ اتوار سعودی عرب کے نجی ٹیلی ویژن پر چلنے والی ویڈیو نے کئی سوالات اٹھائیے، ویڈیو کے مطابق ایک شاپنگ مال میں غیر قانونی حاجی سوتے نظر آرہے ہیں۔ یہ ویڈیو مکہ کے بڑے شاپنگ مال کی ہے جہاں دکانوں کے درمیان بنی گلیوں میں کئی لوگوں کو سوتے ہوئے دکھایا گیا۔ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ حاجی ہیں اور اپنے مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب آتے ہیں اور مالی وسائل اور تنگ دستی کی وجہ سے کسی رہائشی عمارت میں رہنے کی بجائے پبلک عمارتوں اور شاپنگ مالز میں سوتے ہیں۔جب کہ یہ بھی دیکھنے میں آیاہے کہ اکثر لوگ غیر قانونی طور  حجاز میں حج کے دنوں میں قیام کرتےہیں۔پبلک پروٹیکشن کے انوسٹی گیشن کے بیورو کے اہلکار کے مطابق اس ویڈیو نے آنکھیں کھول دی ہیں اور سعودی حکومت نے اس پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ہر سال ڈھائی لاکھ حاجی غیر قانونی طور پر سعودی عرب آتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس