ملتان جلسہ: تحریک انصاف نے 3 لاکھ افراد کی موجودگی کا دعویٰ کر دیا

ملتان جلسہ: تحریک انصاف نے 3 لاکھ افراد کی موجودگی کا دعویٰ کر دیا
ملتان جلسہ: تحریک انصاف نے 3 لاکھ افراد کی موجودگی کا دعویٰ کر دیا

  


ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے قاسم باغ فٹ بال اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسے میں اڑھائی لاکھ سے تین لاکھ  تک  افراد کی شمولیت کا دعویٰ کر دیا ہے، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم مکمل طور پر عوام کے ساتھ بھرگیا تھا جبکہ ہزاروں افراد باہر بھی موجود تھے۔ دوسری جانب آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جلسے میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ  تک افراد موجود تھے کیونکہ اسٹیڈیم کے اندر لگ بھگ 70 ہزار افراد سما سکتے تھے جبکہ اسٹیڈیم میں لگی کرسیوں پر بھی 40 ہزار تک لوگ بیٹھ سکتے تھے تاہم اسٹیڈیم سے باہر بھی کافی لوگ موجود تھے۔ اسی جلسے کے بارے میں حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے میں 50 ہزار سے زیادہ لوگ موجود نہیں تھے۔

مزید : قومی /اہم خبریں