مچھلی کے لالچ میں پاکستانی بینک منیجر نے 14کروڑ روپے فراڈئےے کو پکڑا دئیے

مچھلی کے لالچ میں پاکستانی بینک منیجر نے 14کروڑ روپے فراڈئےے کو پکڑا دئیے
مچھلی کے لالچ میں پاکستانی بینک منیجر نے 14کروڑ روپے فراڈئےے کو پکڑا دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) گرم گرم مچھلی اور چپس کو ٹھنڈا ہونے سے قبل کھانے کیلئے بے تاب بینک آفیسر عمر مغل نے بغیر کوئی تصدیق کئے فراڈئیے کسٹمر کو کروڑوں کی رقم پلک جھپکتے میں ادا کردی۔ ستائیس سالہ پاکستانی نژاد عمرمغل برطانیہ کے ایک مشہور بینک کی السیکس شہر میں واقع برانچ میں فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ وہ اپنی میز پر پڑے گرما گرم کھانے(مچھلی اور چپس) سے لطف اندوز ہونے کی تیاری کررہے تھے کہ اچانک ایک بزرگ ان کے پاس پہنچے اور ایک اکاﺅنٹ نمبر بتا کر 830000 پاﺅنڈ (تقریباً 14 کروڑ پاکستانی روپے) کی رقم کا مطالبہ کیا۔ عمر مغل کھانے کیلئے اس قدر بے تاب ہورہے تھے کہ کسٹمر کی شناخت، دستخط اور دیگر معلومات کی تصدیق کئے بغیر فوراً کروڑوں کی رقم ادا کردی۔ اگلے دن اصل کسٹمر نے رقم غائب دیکھ کر ہنگامہ کھڑا کیا تو معلوم ہوا کہ بہت بڑا فراڈ ہوچکا ہے۔ عمر مغل کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے رفقاءکار کی مسلسل چخ چخ بھی ان کی غلطی کا باعث بنی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -