تحریک انصاف 17 اکتوبر کو سرگودھا میں جلسہ کرے گی
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آئندہ جمعے کے روز سرگودھا میں جلسے کا اعلان کر دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ 17 اکتوبر کو سرگودھا میں بھی ایک تاریخی جلسہ ہو گا اور ہم اپنا ہی پچھلا ریکارڈ ایک بار پھر توڑیں گے۔