آکو پنکچر کی تاریخ کا سب سے عجیب واقعہ

آکو پنکچر کی تاریخ کا سب سے عجیب واقعہ
آکو پنکچر کی تاریخ کا سب سے عجیب واقعہ

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین میں 60 سالہ ژولانگ کمر اور سینے کے درد میں مبتلا ہوکر ہسپتال بھرتی ہوا۔ یہ بات چالیس برس قبل کی ہے جب اس کا علاج آکو نپکر طریقہ علاج سے کیا گیا۔ اس ضمن میں اس کے جسم میں سوئیاں چبھوئی گئیں۔ 40 سال بعد گرولانگ کو ایک بار پھر اس تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈاکٹر نے ایکسرے کیا تو معلوم ہوا کہ اس کے جسم میں سوئی ہے۔ ژولانگ بتاتے ہیںکہ میرے پیٹ میں کثیر درد ہوتی تھی اور درد کے دورے شدید ہونے پر مجھے یوں لگتا تھا جیسے یہ کینسر کا درد ہو لیکن میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب مجھے یہ بتایا گیا کہ یہ ایک سوئی ہے جس کی چبھن سے یہ درد ہوتا ہے۔ یہ سنکر میری یادداشت 40 سال پہلے کی طرف گئی تو یاد آیا کہ میں نے ایک مرتبہ آکوپنکچر علاج کروایا تھا اور یہ سوئی اس وقت سے میرے جسم میں ہے۔ ادھر ایکسرے رپورٹ کے مطابق یہ سوئی چھوٹی آنت میں ایک جگہ رُکی ہوئی ہے اور سالوں گزرنے کے بعد اس میں زنگ لگ گیا جو درد کا باعث بنا۔

مزید : تعلیم و صحت