ظالم شوہر کی موت پر گدھا قربان کروں گی ،سعودی خاتون کی عجیب و غریب قسم
جدہ(نیوزڈیسک)ایک ٹی وی پروگرام کے دوران ایک عورت نے ایک ممتاز عالم دین کو بتایا ہے کہ اس کا ظالم شوہر مر جائے تو اس نے ایک گدھا ذبح کرنے کا عزم کر رکھا ہے جس پر عالم دین نے اسے اس طرح کا ممنوعہ اقدام اٹھانے پر خبردار کیا۔عورت نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران ممتاز عالم دین عبداللہ المطلق جو سات رکنی سپریم سکالر اتھارٹی کے ممبر بھی ہیں کو فون کیا جب وہ ٹی وی پروگرام میں سامعین کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔خاتون نے بتایا کہ اگر میرا سابق خاوند مر جائے تو میں خدا کا شکر ادا کروں گی کہ اس نے مجھے اور میرے بچوں کو ایک ظالم شخص کے ظلم اور برائیوں سے نجات دی اور میں اس خوشی میں ایک گدھا ذبح کروں گی۔شیخ صاحب نے جواباً خاتون کو کہا کہ ایسا کرنا اسلام میں حرام ہے ،آپ کو چاہیے کہ اپنے شوہر معاف کردیں اور خدا سے معافی مانگیں اور بجائے ایک جانور قربان کرنے کے آپ وہی رقم غریبوں پر خرچ کریں۔