زہریلی مکڑیوں کا گھر پر قبضہ،گھر والے دربدر

زہریلی مکڑیوں کا گھر پر قبضہ،گھر والے دربدر
زہریلی مکڑیوں کا گھر پر قبضہ،گھر والے دربدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکاگو ( نیوز ڈیسک ) کروڑوں روپے کی مالیت کا نیا گھر خریدنے والے جوڑے اور چار بچوں کو 6000 خطرناک مکڑوں نے ان کے گھر سے نکال باہر کیا۔امریکی ریاست میسوری میں برائن اور سوزن نامی جوڑے نے بہت شوق سے نیا گھر خریدا تھا لیکن وہ یہاں آنے کے بعد یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ گھر میں پہلے سے مکین موجود تھے ۔
گھر کی دیواروں ، الماریوں ، پردوں ، غسل خانوں غرضیکہ ہر جگہ پر بڑے بڑے سائز کے زہریلے مکڑے موجود تھے جن کی وجہ سے انہیں فورا گھر سے نکلنا پڑا جب انہوں نے سابقہ مالک کے خلاف قانونی کاروائی شروع کی تو پتہ چلا کہ قبل ازیں کچھ قانونی مسائل کی وجہ سے گھر بند پڑا رہا تھا جس کے باعث مکڑوں نے اس پر قبضہ کر لیا۔
برائن اور سوزن نے مکڑوں سے نجات کے لیے ایک کمپنی سے رابطہ کیا ہے جو سارے گھر کو پلاسٹک کور سے ڈھانپ کر اس میں زہریلی گیس چھوڑ کر مکڑوں کو ہلاک کریں گے۔اس کاروائی پر تقریبا 30 ہزار ڈالر (تقریبا 30 لاکھ پاکستانی روپے ) کا خرچ آئے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -