ملتان میں ہلاکتوں کے بلا واسطہ ذمہ دار عمران، شاہ محمود اور شیخ رشید ہیں: رانا ثناءاللہ

ملتان میں ہلاکتوں کے بلا واسطہ ذمہ دار عمران، شاہ محمود اور شیخ رشید ہیں: ...
ملتان میں ہلاکتوں کے بلا واسطہ ذمہ دار عمران، شاہ محمود اور شیخ رشید ہیں: رانا ثناءاللہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءرانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ملتان میں جلسے کے دوران بد انتظامی سے ۷ کارکن جاں بحق ہوئے ہیں مگر عمران خان اسلام آباد دھرنے پر پہنچ گئے ہیں اور اب تو کوئی ’شیدا ٹلی‘ بھی نظر نہیں آ رہا ، کوئی فرد ہسپتال تک نہیں گیا۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سمیت سب کے جلسے جنریٹر پر ہی ہوتے ہیں، اسی طرح آج بھی جنریٹر چلا مگر تحریک انصاف نے جنریٹر بند کر کے خود بندے مروانے کا انتظام کیاکیونکہ یہ دھرنے کی ابتداءسے ہی لاشیں ڈھونڈ رہے تھے اور عمران خان اور شاہ محمود قریشی لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید احمد ان ہلاکتوں کے بلاواسطہ ذمہ دار ہیںاور جہاں تک وزیر اعلی شہباز شریف سے انکوائری کے مطالبے کی بات ہے تو بندے مروانے کی انکوائری نہیں ہوتی، ایف آئی آر ہوتی ہے اور ملزمان سے تفشیش ہوتی ہیں۔

مزید : لاہور /اہم خبریں