جنوبی وزیر ستان 10 برس بعد پولیٹیکل ایجنٹ کی کھلی کچہری ،مسائل کے انبار

جنوبی وزیر ستان 10 برس بعد پولیٹیکل ایجنٹ کی کھلی کچہری ،مسائل کے انبار
جنوبی وزیر ستان 10 برس بعد پولیٹیکل ایجنٹ کی کھلی کچہری ،مسائل کے انبار

  

وانا(این این آئی) جنوبی وزیر ستان وانا میں دس سال بعد پولیٹیکل ایجنٹ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد، پی اے ظفر الاسلام خٹک کے سامنے احمد زائی وزیرقبائل نے التوا کے شکار مسائل کے انبار لگا دئیے۔ اس موقع پر پی اے نے خطاب کرتے ہوئے تحصیل توئی خلہ کیلئے20 کروڑ پیکیج کے ساتھ وانا میں میوہ جات اور سبزیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے گولڈ سٹوریج قائم کرنے کا اعلان کیا اور تمام مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ احمد زائی وزیر قبائل کے ملک اجمل خان وزیر ملک جمیل وزیر، ملک سید اللہ وزیر، ملک میر دل وزیر ، ملک عظیم سلیمان خیل، ملک بھڑک دوتانی کے علاوہ دیگر قبائلی عوام نے اپنے علاقے کے مسائل تفصیل سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں سٹاف کی حاضریا ں یقینی بنائی جائیں، غیر فعال ہسپتالوںکو فعال کیا جائے عوام کو پینے کے صاف پانی کی سہولیات مہیا کی جائیں، ٹیوب ویل نصب کئے جائیں۔ علاقے میں بجلی کی شدید قلت ہے، بجلی لائنیں بچھانے کے ساتھ ساتھ فیز یبل جگہوں پرڈیمز تعمیر کئے جائیں۔ پی اے ظفر الاسلام خٹک کے ہمراہ ایڈیشنل پی اے امین فہیم آفرید، اے پی اے وانا محبوب احمد اچکزئی‘پی این ٹی وانا امیرنواز مروت اور تمام محکموںکے اعلیٰ سر براہان موجود تھے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے آپریشن کے بعد جنوبی وزیرستان میں امن قائم ہو سکاہے جبکہ اس سے قبل یہ علاقہ دہشتگردی کی زد میں تھا ۔

مزید :

وزیرستان -