باجوڑ ایجنسی میں لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 2اہلکار زخمی

10 اکتوبر 2016 (12:22)

باجوڑ ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک ) باجوڑ ایجنسی کے علاقہ گڑی گال خور میں لیویز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 2اہلکار زخمی ہو گئے ۔ 

نیو نیوز کے مطابق گڑی گال خور میں لیویز کے گاڑی کو معمول کی گشت پر تھی کی کہ سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے اڑ گیا ، ریموٹ کنٹرول دھماکے میں دو لیویز اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں خار ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔

مزیدخبریں