آفریدی کا سپاٹ فکسنگ کا الزام لگانے پر میانداد کو قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

آفریدی کا سپاٹ فکسنگ کا الزام لگانے پر میانداد کو قانونی نوٹس بھجوانے کا ...
آفریدی کا سپاٹ فکسنگ کا الزام لگانے پر میانداد کو قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے لیجنڈری کپتان جاوید میانداد کو سپاٹ فکسنگ کا الزام لگانے پر قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے 2 سابق کپتان باہم دست و گریباں ہیں اور ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔ ایک کپتان شاہد آفریدی نے جاوید میانداد پر الزام لگایا کہ انہیں پیسوں کا مسئلہ رہا ہے تو جواب میں انہوں نے بھی کہہ دیا کہ آفریدی نے کئی میچ بیچے اور وہ اس بات کے گواہ ہیں۔ میانداد کی جانب سے براہ راست ذاتی الزام لگنے کے بعد شاہد آفریدی نے انہیں قانونی نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد اپنے قانونی ماہرین کو لیگل نوٹس کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ محرم الحرام کی چھٹیوں کے بعد جاوید میانداد کو لیگل نوٹس بھیج دیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -