سال 2016ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ میں 26941مریض داخل

سال 2016ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ میں 26941مریض داخل

  

بٹ خیلہ(بیورو رپورٹ )سال 2016ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ میں 26941مریض داخل 11496مریضوں کوتعلق مالاکنڈکے علاوہ دیگراضلاع سے ہیں۔ حکومت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ کے بجٹ میں اضافہ کیاجائے۔عوامی حلقو ں کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ سال 2016میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ میں کل 26941مریض داخل ہوچکے ہیں جن مریضوں میں15415مریضوں کاتعلق ضلع مالاکنڈجبکہ11496مریضوں کاتعلق ضلع دیر،ضلع سوات اورباجوڑایجنسی سے ہیں ۔علاقے کے عوامی حلقوں نے دیگراضلاع کے مریضوں کوبٹ خیلہ ہسپتال پربوجھ قراردیکرحکومت سے مطالبہ کیاہے کہ حکومت فوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ کے بجٹ میں اضافہ کیاجائے تاکہ یہاں کے مریضوں کومشکلات کاسامنا نہ ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -