”مچھلی کبھی تیرنا نہیں بھولتی“ محمد آصف نے دھماکے دار واپسی کیساتھ ہی دھماکے دار بیان بھی دیدیا، پہلے ہی میچ کی دو اننگز میں کتنی وکٹیں حاصل کیں؟ جان کر آپ بے اختیار مطالبہ کریں گے ”انہیں قومی ٹیم میں شامل کرو“

”مچھلی کبھی تیرنا نہیں بھولتی“ محمد آصف نے دھماکے دار واپسی کیساتھ ہی ...
”مچھلی کبھی تیرنا نہیں بھولتی“ محمد آصف نے دھماکے دار واپسی کیساتھ ہی دھماکے دار بیان بھی دیدیا، پہلے ہی میچ کی دو اننگز میں کتنی وکٹیں حاصل کیں؟ جان کر آپ بے اختیار مطالبہ کریں گے ”انہیں قومی ٹیم میں شامل کرو“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپاٹ فکسنگ کے الزام میں جیل کی سزا کاٹنے والے محمد آصف نے ڈومیسٹک کرکٹ میں دھماکے دار واپسی کی ہے اور ساتھ ہی دھماکے دار بیان کے ذریعے ناقدین کو منہ توڑ جواب بھی دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں نے سمجھا آپ کہہ رہی ہیں کہ۔۔۔“ خوبرو خاتون صحافی نے چوہدری افتخار سے ایسی بات کہہ دی کہ ان کی ”جان“ ہی نکل گئی، لیکن جب انہیں سمجھ آئی تو ایسا جواب دیدیا کہ خاتون کے گال بھی شرم سے لال ہو گئے 

محمد آصف قائداعظم ٹرافی میں واپڈا کی نمائندگی کر رہے ہیں جس نے آج اسلام آباد کے خلاف میچ کھیلا۔ اس میچ کے پہلے روز ہی 24 وکٹیں گریں اور محمد آصف نے پہلی اننگز میں 28 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں جبکہ دوسری اننگز میں 15 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اپنی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ”مچھلی کبھی تیرنا نہیں بھولتی۔“ ان کی اس شاندار کارکردگی کے باعث شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے انہیں قومی ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے سزا پوری کرنے کے بعد قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کر لیا ہے جبکہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ڈومیسٹک سیزن میں بہتر کارکردگی دکھانے پر سلمان بٹ کو بھی شامل کرنے کا عندہ دے رکھا ہے۔ تمام کھلاڑیوں کیساتھ یکساں سلوک ہونا چاہئے اور محمد آصف کو بھی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔اداکارہ اشنا شاہ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ”دھماکہ“ کر دیا، ایسا لباس پہن کر تقریب میں پہنچ گئیں کہ دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا بھول گئے

شائقین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی ٹیم میں حسن علی ہی ایسے فاسٹ باﺅلر ہیں جو وکٹیں حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاہم ان کی انجری کے باعث کوئی آپشن نہیں بچتی۔ اس لئے اگر محمد آصف کو اچھی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کر لیا گیا جاتا ہے تو اس سے قومی ٹیم کا باﺅلنگ اٹیک مزید مضبوط ہو گا۔

مزید :

کھیل -