نوجوان نسل اسلام مخالف قوتوں کا ہدف ،انتشار ،بدامنی اور نفرتیں پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی:مولانا طارق جمیل

نوجوان نسل اسلام مخالف قوتوں کا ہدف ،انتشار ،بدامنی اور نفرتیں پھیلانے ...
 نوجوان نسل اسلام مخالف قوتوں کا ہدف ،انتشار ،بدامنی اور نفرتیں پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی:مولانا طارق جمیل

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے معروف اور ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ  انتشار ،بدامنی اور نفرتیں پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، امت مسلمہ مسائل کے حل کیلئے اسلامی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرے، اسلام امن ومحبت کا دین ہے، دین اسلام انتشار،بدامنی اور بے گناہ انسانیت کا خون بہانے کی ہر گز اجازت نہیں دیتا۔ نوجوان نسل اسلام مخالف قوتوں کا ہدف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین نیب کے معاملے پر مشاورت نہیں ہوئی ، وی آئی پی احتساب کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے: عمران خان

یہ بات تبلیغی جماعت کے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور جامعہ قاسمیہ کے مہتمم  صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی سے ملاقات کرتے ہوئےکہا کہ نفرتوں کو ختم کرنے کیلئے امن ،محبت اور بھائی چارے کو فروغ کو دینا ہوگا، اسلام مخالف قوتوں کے نظریات کے مقابلہ کیلئے علماء کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا،اسلامی تعلیمات کے فروغ ،امن و امان کے قیام کیلئے منبر ومحراب نے ہمیشہ مثبت کردار اداکیا ہے، علماء اسلامی قوانین اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی بنیاد پر بناہے ،ہمیں امن وامان کے قیام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا ،دنیا وآخرت میں کامیابی کا راستہ اسلام ہے، اسلام امن وسلامتی کا دین ہے  جبکہ اسلام نے ایک آدمی کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے علماء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو انتشار کا شکار کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی ،موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ نفرتوں اور تلخیوں کے خاتمے کیلئے اپنا کردار اداکریں اور امن ،محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیں، نوجوان علماء عصرحاضر کے مطابق اسلام اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کے مقابلہ کیلئے اپنے آپ کو تیار کریں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ اس دور  میں علماء ،دینی مدارس اور خانقاہوں کا وجود ملک و قوم کیلئے اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے، پاکستان علماء کونسل اسلام کی ترویج و اشاعت ،امن وامان کے قیام اور پاکستان کے دفاع وسلامتی کیلئے اپنے اکابر واسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جدوجہد کررہی ہے۔

مزید :

فیصل آباد -