سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کیلئے ایک اور افسوسناک خبر آ گئی

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کیلئے ایک اور افسوسناک خبر آ ...
سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کیلئے ایک اور افسوسناک خبر آ گئی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سری لنکا نے پاکستان کو دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیاہے جس کے بعد پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں بھی تنزلی ہوئی ہے اور قومی ٹیم چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی ٹیم پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سریز میں کامیابی کے بعد ساتویں سے چھٹی پوزیشن پر آ گئی ہے جبکہ پاکستان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ ساتویں پر آ گیاہے ۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی جانب سے پاکستان کو جیت کیلئے 317رنز کا ہدف دیا گیاہے لیکن پاکستان کی پور ی ٹیم 248رنز بنا کر پولین لوٹ گئی تاہم سرفراز احمد اور اسد شفیق نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہر ہ کیا لیکن وہ بھی ٹیم کو کامیابی دلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔

مزید :

کھیل -