بنگلہ دیش اور پاکستان کے عوام میں رابطے بڑھائے جائیں : وزیر اعظم

بنگلہ دیش اور پاکستان کے عوام میں رابطے بڑھائے جائیں : وزیر اعظم
بنگلہ دیش اور پاکستان کے عوام میں رابطے بڑھائے جائیں : وزیر اعظم

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش مشترکہ طور پر موجود دور کی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے کوشش کر سکتے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام میں رابطے بڑھا کر مطلوبہ اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

چیئرمین نیب کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر طارق احسن نے  ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے بنگلہ دیش کیساتھ دو طرفہ تعلقات کی اہمیت اور موجودہ چیلنجوں پر قابو پانے کی ضرورت کو اجاگر کیا اور دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کے مابین رابطے بڑھانے پر زور دیا۔ انہو ں نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔باہمی رابطوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیکرٹری خارجہ سطح کے سیاسی مشاورت کا چھٹا مرحلہ جلد منعقد ہوگا۔وزیر اعظم نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی غرض سے کوششوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلہ دیش پاکستان کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

مزید :

قومی -