بھارت میں آسٹریلوی ٹیم کی بس پر بھارتی انتہا پسندہندووں کا پتھراو،بس کے شیشے ٹوٹ گئے

بھارت میں آسٹریلوی ٹیم کی بس پر بھارتی انتہا پسندہندووں کا پتھراو،بس کے ...
بھارت میں آسٹریلوی ٹیم کی بس پر بھارتی انتہا پسندہندووں کا پتھراو،بس کے شیشے ٹوٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوہاٹھی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں انتہا پسند ہندووں سے اپنی ہار برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے آسٹریلوی ٹیم کی بس پر حملہ کر دیا ہےاور پتھراو کر کے بس کے شیشے توڑ دیئے ہیں تاہم تمام کھلاڑی محفوظ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھارت کو انتہائی شرمناک شکست سے دوچار کر دیا تھا لیکن یہ شکست بھارتیوں کو ہضم نہ ہوئی اور انہوں ںے مہمان ٹیم کی بس پر حملہ کر دیا ۔ ،آسٹریلوی ٹیم میچ کے بعد ہوٹل پہنچ رہی تھی کہ انتہا پسند ہندووں نے بس پر پتھراو شروع کر دیا جس کے باعث گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئےتاہم تمام کھلاڑی محفوظ ہیں ۔آسٹریلوی کھلاڑی فنچ نے بھارت میں اس شرمناک حرکت کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کر کے بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کو دکھا دیاہے۔ایرون فنچ کا کہناتھا کہ پتھراو کے باعث تمام کھلاڑی بہت زیادہ خوفزدہ ہو گئے تھے ۔

مزید :

کھیل -