فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ پر تنقید نے عامر خان کو پریشان کر دیا

فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ پر تنقید نے عامر خان کو پریشان کر دیا
فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ پر تنقید نے عامر خان کو پریشان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( آن لائن )بالی ووڈ اداکار عامر خان فلم ٹھگز آف ہندوستان کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد شائقین کی تنقید سے پریشان دکھائی دینے لگے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان وہ شخص ہیں جو ہمیشہ شائقین کی جانب سے اپنی فلم کے حوالے سے آنیوالے رد عمل پر گہری نظر رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مذکورہ فلم کے (وی ایف ایکس) پر سوشل میڈیا پر ہونیوالی تنقید سے کافی پریشان ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ عامر خان تنقید کے بعد اپنی ٹیم سے مسلسل رابطے میں ہیں اور فلم کی ریلیز سے قبل اس میں مزید بہتری کیلئے کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ عامر خان اور امیتابھ بچن کی مذکورہ فلم 7 نومبر کو ریلیز کی جائیگی، فلم میں کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔

مزید :

تفریح -