ماڈل حریم فاروق نے وفاقی وزیر اطلاعات کو آئینہ دکھایا

ماڈل حریم فاروق نے وفاقی وزیر اطلاعات کو آئینہ دکھایا
ماڈل حریم فاروق نے وفاقی وزیر اطلاعات کو آئینہ دکھایا

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل حریم فاروق نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو آئینہ دکھا دیا۔ وزیر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گزشتہ دنوں کیا جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے سعودی عرب میں پاکستانی فلموں کی نمائش شروع ہورہی ہے اور’پروازہے جنون‘ وہاں ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم ہوگی۔وفاقی وزیر نے اس سلسلے میں ٹوئٹ بھی کیا لیکن اداکارہ وپروڈیوسرحریم فاروق نے ان کا یہ دعویٰ جھٹلاتے ہوئے یاد دلایا کہ سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم’’پرچی‘ ‘ہے جسے رواں سال جنوری میں ریلیز کیا گیاتھا۔اس فلم کو حریم فاروق اورعمران رضاکاظمی نے پروڈیوس کیا تھا۔

واضح رہے کہ ہم ٹی وی اور پاکستان ایئرفورس کے اشتراک سے بنائی جانے والی فلم’پرواز ہے جنون‘گیارہ اکتوبر کو سعودی عرب میں ریلیز کی جائے گی اور اس موقع پر ایک بڑی تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

مزید : کلچر