سٹیج ڈرامہ’’سپاہی مقبول حسین ‘‘ کی ریہرسل جاری
لاہور (فلم رپورٹر )’’سپاہی مقبول حسین‘‘ کے حالات زندگی پر سٹیج ڈرامے کی ریہرسل جاری ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی ہدایت پر سپاہی مقبول حسین کی زندگی پر سٹیج ڈرامہ پیش کرنے کی منظوری دی گئی تھی جس پر اب ڈرامے کی ریہرسلوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس میں سینئر اداکار راشد محمود ، پرویز رضا ، سرفراز انصاری ،تنویر شاہ ،افضال نبی اور ظہیر تاج سمیت دیگر نے حصہ لیا ۔ جبکہ سینئر اداکارہ عذرا آفتاب بھی ڈرامے میں اہم کردار ادا کریں گی اور یہ انکی زندگی کا پہلا موقع ہے جب وہ لاہور میں ہونے والے کسی سٹیج ڈرامے میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی ۔