رواں ہفتے بڑے ستاروں کی تین بھارتی فلمیں نمائش کیلئے پیش ہوں گی
لاہور(فلم رپورٹر)بھارتی فلمی صنعت فلم لوورز کو معیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے رواں ہفتے منفرد موضوعات کی حامل اور بڑے ستاروں سے سجی تین نمائش کیلئے پیش کر رہی ہے جن کی پاکستانی سنیماؤں میں نمائش کا اہتمام معروف ادارے ڈسٹری بیوشن کلب نے کیا ہے۔ نمائش کیلئے پیش کی جانے والی پہلی معروف فنکارہ کاجل کی ’’ ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ ہے ، اجے دیوگن کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایات معروف ہدایتکار پردیپ سرکارنے دیں ہیں۔ گجراتی کھیل پرمبنی اس فلم میں کاجل نے ایک ایسی سنگل مدر کا رول ادا کیا ہے جسے گلوکارہ بننے کا بے پناہ شوق ہوتا ہے۔
مہیش بھٹ کے پروڈکشن ہاؤس کی پیشکش ’’ جلیبی‘‘ رومانٹک کامیڈی فلم ہے جس میں ریہا چکرورتی ، ورون مترا ، دیگنگنا سوریاونشی نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ مہیش بھٹ کی دیگر فلموں کی روایت ’’ جلیبی ‘‘ کا میوزک پہلے ہی سپر ہٹ ہو چکا ہے۔ ریلیز ہونے والی تیسری فلم کامیڈی سٹار گووندا کی ’’ فرائی ڈے‘‘ ہے جس میں گووندا کے ساتھ نامور کامیڈینز ورون شرما،سنجے مشرا، برجندر کالا نے اہم کردار ادا کئے ہیں۔ طنزو مزاح اور رومانس سے بھرپور تینوں فلمیں رواں ہفتے سنسر سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے بعد جمعہ 12اکتوبر کو لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔