آرزو اورماہی شیر ’’پیار کا تحفہ‘‘ سے کٹ
لاہور(فلم رپورٹر)باری تھیٹرکے پروڈیوسر نے زیرنمائش ڈرامہ پیارکاتحفہ سے اداکارہ آرزواورماہی شیر کو کٹ کرکے انکی جگہ نادیہ بٹ اورچاہت شیخ کو کاسٹ کر لیا۔مذکورہ تھیٹرمیں پروڈیوسر ملک عاصم نے گزشتہ ہفتے ڈرامہ شروع کیاتھاجس میں مرکزی کردارآرزوکررہی تھیں تاہم شائقین نے انہیں خاص رسپانس نہیں دیاجس پر پروڈیوسر نے ایک ہفتہ مکمل ہونے کے بعد انہیں کاسٹ سے علیحدہ کردیا۔
واضح رہے کہ ڈرامے کے مصنف وہدایتکار عامر سوھنا اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرعلی رضا ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں نوربٹ،کومل نور،کنزہ چودھری ، جیا چودھری ،مٹھو برال ، وحید راہی،ارشد سوھنا ،غلام عباس ،کاکاراہی اور فانا رنگیلا شامل ہیں۔