آئی ایم ایف جانے کا فیصلہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ، سٹاک مارکیٹ انڈیکس 607پوائنٹس بڑھ گیا

آئی ایم ایف جانے کا فیصلہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ، سٹاک مارکیٹ انڈیکس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے منگل کو مندی کے بادل چھٹ گئے اور مارکیٹ میں حیرت انگیز طور پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس39ہزار پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے کے بعد 600پوائنٹس کے اضافے سے38ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا بلکہ 38500پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں98ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے بڑھ کر 79کھرب روپے پر جا پہنچا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک کو اقتصادی و مالی بحران سے نکالنے کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات کی منظوری دیے جانے کا سرمایہ کاروں نے مثبت اثر لیااور مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ کم ہو گیا اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے کیمیکل ،بینکنگ ،توانائی اور فوڈز سیکٹر میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ سے تیزی کا رجحان غالب آنے سے مارکیٹ 37900،38000، 38100، 38200،38300 ،38400اور 38500 پوائنٹس کی 7بالائی حد عبور کر گئی ۔ماہرین کے مطابق گو کہ فاریکس مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا مگر سرمایہ کاروں نے اسے فیکٹر کو اہمیت نہیں دی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کو کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس میں606.55پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے انڈیکس 37898.29پوائنٹس سے بڑھ کر35804.84پوائنٹس پر آگیا اسی طرح399.42 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18804.30پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس27943.10پوائنٹس سے بڑھ کر28299.34 پوائنٹس پرجا پہنچا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں98ارب 26کروڑ 58لاکھ11ہزار479روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب27ارب 63کروڑ85 لاکھ91ہزار 715روپے سے بڑھ کر79کھرب 25ارب 90کروڑ44لاکھ3ہزار 194روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 9ارب روپے مالیت کے 22کروڑ51لاکھ17ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 6ارب روپے مالیت کے18کروڑ60لاکھ5ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر386کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 202کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،161میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاط سے لوٹے کیمیکل 1کروڑ41لاکھ ،بینک آف پنجاب 1کروڑ1لاکھ ،ازگارڈن نائن 94لاکھ 87ہزار ،پاک الیکٹرون 93لاکھ95ہزار اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 92لاکھ8ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں تیزی کے اعتبار سے اسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں84.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے فی حصص قیمت بڑ ھ کر1932.00روپے ہو گئی اسی طرح72.07روپے کے اضافے سے ماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت بڑھ کر1550.85روپے پر جا پہنچی جبکہ انڈس موٹرز اورسیفائر فائبر کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 56.90اور 49.20روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈس موٹرز کے حصص کی قیمت کم ہو کر 1109.59روپے اور سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت کم ہو کر1111.64روپے پر آ گئی ۔

مزید :

کامرس -