اخراجات میں اضافہ‘بڑی آئل کمپنیاں دبا کا شکار

اخراجات میں اضافہ‘بڑی آئل کمپنیاں دبا کا شکار

لندن( آن لائن )ماہرین نے کہا ہے کہ تین سال سے مالیاتی نظم و ضبط پر کاربند بڑی آئل کمپنیاں اور ان کے بورڈز اخراجات ، پیداوار اور ذخائر میں اضافے کے حوالے سے شدید دبا میں ہیں۔خام تیل جو چند سال قبل 100 ڈالر فی بیرل سے زیادہ نرخوں پر فروخت ہورہا تھا اچانک 24 ماہ سے بھی کم عرصے میں 30 ڈالر فی بیرل کی سطح سے بھی نیچے آیا جس نے اس انڈسٹری اور بین الاقوامی معیشت و معاشی سرگرمیوں کو بری طرح ہلا دیا،جس کے باعث کمپنیوں نے اپنے اخراجات میں کمی کا ضابطہ اپنایا تاہم اب اخراجات میں اضافے کا رجحان نظر آرہا ہے ۔بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے جولائی میں اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ دنیا کی پانچ بڑی آئل کمپنیاں رواں سال (2018 ) کی نسبت آئندہ سال (2019 ) کے دوران اپنے اخراجات میں 5 فیصد اضافہ کریں گی۔اس کا کہنا تھا کہ خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث بڑی آئل کمپنیوں کے منافع میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث وہاں اضافی اخراجات کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

مزید : کامرس