ایف ایف سی کی جانب سے شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا

ایف ایف سی کی جانب سے شجر کاری مہم کا اہتمام کیا گیا

  



لاہور( پ ر) حکومت پاکستان کی جانب سے بہتر و سر سبز پاکستان کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو دیکھتے ہوئے ایف ایف سی کی جانب سے بھی اس قومی مقصد کے لیے مکمل تعاون کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف ایف سی کی جانب سے پاکستان کے لیے درخت اگا ئیے کے نعرے کے تحت قومی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شجر کاری مہم کا آغاز مری ایکسپریس وے پر میسوری سے لے کر لوئر ٹوپہ تک ایک ہزار درخت لگا کر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ جنگلات اور پارٹنر ’’ ون پاتھ ، ون کاز ‘‘ کو ساتھ ملایا گیا۔ شجر کاری مہم کا آغاز ایف ایف سی کے سی ایس آر گولز کے تحت کیا گیا ہے جو کہ کمپنی کی ماحول دوست اور بہتر معاشرے کے لیے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید : کامرس