ایکزونوبل پروگرام سے ایس او ایس چلڈرنز ویلیج کے بچوں کا مستقبل روشن

ایکزونوبل پروگرام سے ایس او ایس چلڈرنز ویلیج کے بچوں کا مستقبل روشن

لاہو( پ ر)ضرورت مند بچوں میں تعلیم اور خوبصورت جگہیں بنانے کے ساتھ دیرپا اثرات پیدا کرنے کے لئے صف اول کی عالمی پینٹس اور کوٹنگز کمپنی ایکزونوبل نے پاکستان میں ایس او ایس چلڈرنز ویلیج (SOS Children's Village) کے ساتھ اشتراک کیا ہے جس کے تحت مشکلات سے دوچار بچوں کو مختلف رنگ برنگے ٹریننگ پروگرامز کے ذریعے روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرکے انہیں بااختیار بنایا جائے۔ ایکزونوبل نے بین الاقوامی این جی او ایس او ایس کے ساتھ اپنے وسیع اقدام 'چلو رنگ کریں' کے تحت اشتراک کیا ہے۔ اس اقدام میں ایکزونوبل پاکستان اپنے ملازمین کی عملی شرکت کے ذریعے ضرورت مند بچوں، گھرانوں اور مقامی آبادیوں کی مدد کرکے ان علاقوں کو خوبصورت بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ ایکزونوبل پاکستان کے ماہرین کی جانب سے ایس او ایس چلڈرنز ویلیج کے 30 کم عمر شرکاء کو رنگ کے تصور اور اس پر کام کرنے کے منظم طریقوں سے آگہی دی گئی۔ اس اقدام کے سلسلے میں پروگرام کے نوجوان شرکاء کے ہمراہ ایکزونوبل کے رضاکاروں نے نئی مہارتوں، جذبے اور ذاتی تخلیقی صلاحیتوں کے شاندار اظہار کے ساتھ ایس او ایس چلڈرنز ویلیج کو خوبصورت بنایا۔ اس موقع پر پاکستان میں ہالینڈ کی سفیر عزت مآب آرڈی اسٹوئس بریکن مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا، "ان بچوں کے روشن مستقبل کے لئے تعاون فراہم کرنے پر ایکزونوبل قابل ستائش ہے۔اس اشتراک سے نوجوان افراد کی زندگی یقیناًمزید رنگوں سے مزین ہوگی اور انہیں خود مختاری کے ساتھ زندگی گزارنے میں مدد ملے گی۔" ایکزونوبل پاکستان امید کرتا ہے کہ نوجوان شرکاء کارآمد اور طاقتور مہارتوں کے ذریعے اپنا شخصی اعتماد قائم کرسکتے ہیں اور ذاتی اور پیشہ ورانہ طور پر رہنمائی کرتے ہوئے تعمیری زندگی کی جانب ایک قدم مزید آگے بڑھیں گے۔ ایکزونوبل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو سعد محمود راشد نے کہا، "مقامی آبادیوں کو ایکزونوبل سے جوڑنے اور ان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہمیشہ سے ہماری شناخت کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل کام رہا ہے۔

ایکزونوبل کے کمیونٹی پروگرام کے تحت ہمارا اقدام ایک روشن مثال ہے کہ ایکزونوبل کس طرح مشترکہ اقدار، لوگوں کو ملانے اور معاشرے کی بہتری اپنی مصنوعات اور مہارت پیش کرتا ہے۔"

مزید : کامرس