ماضی کے مشہوراداکار اسد نذیرکو اہلیہ سمیت امریکہ میں گرفتار
لاہور(فلم رپورٹر)ماضی کے مشہوراداکار اسد نذیرکو اہلیہ سمیت امریکہ میں گرفتار کرلیا گیاجس کے بعد فراڈ کاالزام ثابت ہونے پر انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے اسد نذیر نے اپنی بیوی طاہرہ نذیر کے ساتھ مل کر امریکہ میں جعلی کمپنیاں رجسٹرڈ کرائیں جن کے ذریعے مقامی بینکوں اور دیگر اداروں کے ساتھ کروڑوں روپے مالیت کا فراڈ کیا۔ مقامی پویس نے علم ہونے کے بعد میاں بیوی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اسد نذیر کو تین سال جبکہ ان کی اہلیہ طاہرہ نذیر کو چھ ماہ کی سزا سنائی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جب تک دونوں فراڈکی ساری رقم واپس نہیں کریں گے ان کو ڈی پورٹ نہیں کیا جائے گا۔ اگر مقررہ مدت کے اندر رقم کی ادائیگی نہ کی گئی تو ان کی سزا میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ اداکار اسد نذیر طویل عرصے سے امریکہ میں مقیم ہیں اور وہاں کی شہریت بھی حاصل کر چکے ہیں۔اسد نذیر نے اداکارہ بندیا سے شادی کی تھی جو چند سال بعد ختم ہوگئی۔
اس سلسلے میں اسد نذیر سے متعددبار رابطہ کیا گیا لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔نہ صرف ان کا موبائل آف ہے بلکہ وہ سوشل میڈیا سے بھی آؤٹ ہیں۔ان کے فیس بک پر بہت سے لوگوں نے سوال کئے ہیں کہ وہ کہاں ہیں۔