ایف پی سی سی آئی صدر کا ڈالر کی قیمت میں اضا فے پر تشویش کا اظہا
ر
کراچی( اکنامک رپورٹر ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر غضنفر بلور نے ڈالر کی قیمت میں خطر ناک حد تک اضا فے پر تشو یش کا اظہار کیا ہے ۔ انہو ں نے ضروری اشیا ء اور یو ٹیلیٹی میں اضا فے کو غر یب عوام پر کڑا بو جھ اور تجا رت کرنے کے مواقع کو بہت مہنگا کر دیا ہے ۔ غضنفربلور نے کہاکہ نئی حکومت سے عوام کو جو توقعات تھیں وہ ما ند پڑنے لگی ہیں اور عوام کو جن مراعا ت کا وعدہ کیا گیا تھا وہ کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ روپے کی قدر میں کمی سے قیمتو ں میں خا طر خواہ اضا فے ہو گا۔ خا ص کرکہ پٹر ولیم اور دیگر درآمدی اشیاء جسکا برا ہ راست اثر ملک کی معیشت اور در آمدت پر پڑے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطا لبہ کیاہے کہ وہ اپنی معا شی پا لیسیو ں میں استحکام لا ئے اس لیے کہ عدم استحکام ملک کو بہت نقصان پہنچا ئے گی ۔