اسلم مستانہ ’’نشہ پیار دا‘‘ میں پرفارم کرنے کیلئے 26اکتوبر کوکراچی جائیں گے

اسلم مستانہ ’’نشہ پیار دا‘‘ میں پرفارم کرنے کیلئے 26اکتوبر کوکراچی جائیں گے
اسلم مستانہ ’’نشہ پیار دا‘‘ میں پرفارم کرنے کیلئے 26اکتوبر کوکراچی جائیں گے

  


لاہور (فلم رپورٹر)معروف کامیڈین اسلم مستانہ پرستاروں کی پرزور فرمائش پر سٹیج ڈرامہ’’نشہ پیار دا‘‘ میں پرفارم کرنے کے لئے 26اکتوبر کوکراچی جائیں گے۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم مستانہ نے کہا کہ میں جب بھی کراچی میں پرفارم کرتا ہوں مجھے میری سوچ سے زیادہ پذیرائی ملتی ہے جس کے لئے میں وہاں کی عوام کا شکر گذار ہوں۔’’نشہ پیار دا‘‘میں میرے ساتھ دیدار ملتانی اور دیگر نامور فنکار بھی پرفارم کررہے ہیں۔اس ڈرامہ کے پروڈیوسرز شاہد لطیف اور حرا شاہ ہیں جبکہ سرپرست اعلیٰ شہزاد عالم اور آرگنائزر ایم نعیم ہیں۔اسلم مستانہ نے کہاہے کہ فلم میں کمرشلزم کی نبض سمجھنا بہت ضروری ہے۔آرٹ فلم بھی کمرشل ہوتی ہے۔ پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں تاہم ہمیں کہانی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ2017ء پاکستانی فلموں کے لئے شاندار نہیں رہا تاہم اختتام زبردست انداز میں ہوا اور اب 2018ء میں بھی اچھی فلمیں دیکھنے میں آئی ہیں۔اسلم مستانہ نے کہا ہے کہ فنکار بیرون ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی ایسا فعل ہرگزنہیں کرناچاہیے جس کے کرنے سے ملک کی بدنامی ہو۔ اسلم مستانہنے کہاکہ سینئرزنے میری بڑی حوصلہ افزائی کی آج میں جس مقام پر ہوں سینئرز کااحسان ہے۔

ہمیشہ صاف ستھری کامیڈی کرنے کی کوشش کرتا ہوں ماں ،بہن پر جگت لگانے والا ہرگز فنکار نہیں ہوتا۔

مزید : کلچر