انسپیکٹیسٹ کے تحت این اے سی ای انٹر نیشنل کانفرنس2018کا انعقاد

انسپیکٹیسٹ کے تحت این اے سی ای انٹر نیشنل کانفرنس2018کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( پ ر)عالمی سرٹیفائیڈ انٹیگریٹڈ سروس پروائیڈر Inspectestکے تحت نیشنل ایسوسی ایشن آف کوریژن انجینئرز(این اے سی ای) کے پلیٹ فارم تلے کراچی میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔NACEانٹر نیشنل کے اراکین میں انجینئرز، سائنسدان ،ریسرچرزاور ماہر تعلیم شامل ہیں، NACEانڈسٹری میں سرٹیفکیشن اور تربیتی پیکیجز کی فراہمی کیلئے فعال ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے انڈسٹری پروفیشنلز کی جانب سے تجویز کی گئی اسٹینڈرڈ پریکسٹسز اور میتھا ڈلوجیز پر مبنی دستاویزات بھی شائع کرتا ہے۔اس کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں امریکا سے NACEانٹر نیشنل کے صدر جیفری ۔ایل ۔ڈیڈاس،سابقہ جنرل منیجر سوئی نادرن لیاقت علی ،سعودی عرب سے حماد ابو بطین اور Inspectest کے ٹیم لیڈر سی پی احمد اسد شامل تھے۔اس کانفرنس میں قومی صنعت سے وابستہ کلیدی اداروں کے نمائندگان شریک تھے جن میں ایس ایس جی ایل،پارکو،ایس این جی پی ایل،پی پی ایل،اینگرو فرٹیلائزر،اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز،فوجی فرٹیلائزر کمپنی اور یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ وغیرہ شامل تھے ،نمائش کے دوران بعض کمپنیوں کی جانب سے بوتھ اور اسٹالز بھی لگائے گئے تھے جہاں کوٹنگزاورکوریژن آئیڈیٹنیفکیشن /میٹیگیشن پراڈکٹس کا ڈسپلے بھی کیا گیا تھا۔کانفرنس سے خطاب کرنے والوں نے کوریژن مینجمنٹ سے متعلق موضوع پر اظہار خیال کیا جس میں پائپ لائن انٹیگریٹی ایسسمنٹ،کیتھوڈک پروٹیکشن اینڈ ایڈوانسمنٹ ان پائپ لائن کوٹنگز ٹیکنالوجیز وغیرہ شامل تھے ،کانفرنس کے دوران موضوع سے متعلق متعدد وائٹ پیپرز کا اجراء بھی کیا گیا ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے Inspectest کے جنرل منیجر محمد عامر زبیر کا کہنا تھا کہ ہم اس کانفرنس میں کوریژن انڈسٹری کے سرکردہ افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے حوالے سے انتہائی خوشی محسوس کررہے ہیں ،یہ کانفرنس ہمیں سیکھنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کرے گی اور ہمیں امید ہے کہ اس کانفرنس کے انعقاد سے پاکستان میں کوریژن سے متعلق آگاہی اور سالوشنز کے حوالے سے بھرپور مدد ملے گی ،تقریب کے اختتام میں سیکریٹری پٹرولیم میاں اسد حیات الدین نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کیں۔
Inspectes
tپاکستان میں متعدد ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کیلئے انسپکشن،ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن سروسز کیلئے مربوط سروس پروائیڈر ہے ،Inspectestکی خدمات پاکستا ن بھر میں دستیاب ہیں جبکہ کمپنی کے دفاتر کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں موجود ہیں ،Inspectestپاکستان بھر میں اپنے کلائنٹس اور اسٹریٹجک پارٹنرز کی خدمت کیلئے پرعزم اور کوشاں ہے ۔

مزید :

کامرس -