اپنے طریقے سے کام کرنا مشکل ہے نا ممکن نہیں‘ادیتی راؤ حیدری

اپنے طریقے سے کام کرنا مشکل ہے نا ممکن نہیں‘ادیتی راؤ حیدری

ممبئی(آن لائن) بالی وڈ کی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے کہا ہے کہ ان کیلئے فلم انڈسٹری میں اپنے طریقے سے کام کرنا مشکل ضرور ہے لیکن نا ممکن نہیں ہے۔ایک بیان میں اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے کہا کہ وہ اپنی پسند اور اپنے طریقے سے کام کرنے کی قائل ہیں اور اس بات کو وہ زیادہ ترجیح دیتی ہیں کہ وہ کس کام کو باآسانی کر سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تجربے کو دیکھتے ہوئے یہ بات کہہ سکتی ہیں کہ اپنی شرائط پر کام کرنا مشکل ہے لیکن نا ممکن نہیں ہے۔

مزید : کلچر