فلم ’’ججی بادشاہ‘‘ کے گانوں کی دھوم

فلم ’’ججی بادشاہ‘‘ کے گانوں کی دھوم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر )فلم ’’ججی بادشاہ‘‘ کے گانوں کی دھوم مچی ہوئی ہے،فلم ’’ججی بادشاہ‘‘کی زبردست ڈائریکشن کو دیکھتے ہوئے متعددفلمسازوں نے ہدایتکار باسوچودھری سے اپنی فلموں کی ڈائریکشن کے لئے رابطے کرنا شروع کردئیے ہیں،گزشتہ روزان کی نئی فلم ’’محافظ‘‘کی اوپننگ کی گئی ہے،گلاب کی خوبصورت آوازمیں فلم کے خوبصورت گانوں کی ریکارڈنگ کی گئی،ہدایت کارباسوچودھری نے بتایا کہ وہ اپنی نئی فلم ’’محافظ‘‘کوایک ہی سپیل میں مکمل کرکے اسے جنوری کے پہلے ہفتے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کی کاسٹ میں سبطین عامرگوندل،سحرملک،ساجدعلی،صائمہ جان،ذوالفقارعلی،علی جان ،وقاص بٹ،عمران رشدی،پارہ بت،رومان خان ،جاویدچودھری،بابرجٹ اور باسوچودھری بھی ولن کے کردارمیں جلوہ گرہوں گے۔

مزید :

کلچر -