بھارتی فلم میں کام سوشل میڈیا پر ماہرہ خان پر گالیوں کی بوچھاڑ

بھارتی فلم میں کام سوشل میڈیا پر ماہرہ خان پر گالیوں کی بوچھاڑ
بھارتی فلم میں کام سوشل میڈیا پر ماہرہ خان پر گالیوں کی بوچھاڑ

  

لاہور(فلم رپورٹر)سوشل میڈیا پر ہر کسی کے لئے آزادی اظہار کے یکساں مواقع ہیں لیکن پاکستان جیسے ملک میں جہاں لوگوں کو ابھی شاید سوشل میڈیا استعمال کرنے کا شعور نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ آئے روز ہمارے فنکاروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کوئی بھی فنکار خاص طور پر خواتین اگر اپنی بہت اچھی تصویر یا سٹیٹس پوسٹ کریں تو اس پر عام لوگوں کا تبصرہ کرنا بہت ضروری سمجھا جاتا ہے لیکن اکثر اوقات لوگ اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیتے ہیں اور ایسی بات کہہ جاتے ہیں جو ناقابل برداشت ہوتی ہے۔اداکارہ ماہرہ خان کو بھی کچھ ایسی ہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تو ایک شخص نے بھارتی فلم میں کام کرنے کی وجہ سے گالیوں کی بوچھاڑ کردی اور سرعام ایسی بے ہودہ اور ناقابل بیان باتیں ہیں۔

جنہیں پڑھ کر ہر انسان کا سرشرم سے جھک جاتا ہے۔بہت سے افراد نے گالیاں دینے والے شخص کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مزید : کلچر