پاکستان ایکسیلنس ایوارڈ یافتہ گلوکاررافے کانیا گیت ’’من کی لگن‘‘ ریلیز

پاکستان ایکسیلنس ایوارڈ یافتہ گلوکاررافے کانیا گیت ’’من کی لگن‘‘ ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)نوجوان باصلاحیت گلوکار رافع اسرار نے جو اْبھرتے ہوئے فنکاروں کی کیٹگری میں 2018 پاکستان ایکسیلنس ایوارڈ یافتہ گلوکار ہیں انہوں نے اپنا نیا گیت’’من کی لگن‘‘ انٹرنیٹ پر ریلیز کر دیا۔یہ صوفی طرز کا گانا ’’من کی لگن‘‘ ایک اداکارہ کی زندگی میں چھائے اندھیروں کی عکاسی کر رہا ہے۔مدہوش کردینے والے گیت کو رافع نے خود کمپوز کیا ہے جبکہ کوک سٹوڈیو کے تجربہ کار گٹارسٹ اور مزمار بینڈ کے کاشان ادمانی کااس نئی ریلیز کی موسیقی میں کلیدی کردار ہے،۔
فی میل لِیڈ باصلاحیت حفصہ بٹ ہیں جبکہ ڈی او پی کے فرائض حسام بلوچ نے سرانجام دئیے ہیں۔’’من کی لگن‘‘ کے ہدایت کار فراس خان ہیں۔اس گیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے رافع اسرار نے بتایا کہ "یہ گانا ہماری زندگیوں میں سکون کی تلاش سے متعلق ایک لا متناہی سلسلے کا اظہار کر رہا ہے یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو اپنے خوابوں اور تلخ حقیقتوں کے درمیان پھنس کر رہ گئی ہے۔رافع کے دیگر دوہٹ گیت ’’بیلیا‘‘ اور ’’سجنی‘‘ کے بعد یہ نئی ریلیز سوشل میڈیا پر کامیابی کی منازل طے کر رہی ہے اور جس رفتار سے مداح اسے پسند کر رہے ہیں بظاہر جلد ہی اِس کا انٹرنیٹ پر ہر طرف چرچا ہوگا۔رافع اسرار کے آنے والے وڈیو سانگز مختلف فنکاروں کے اشتراک سے ہوں گے جب کہ وہ اپنے سولو گیتوں پر بھی کام کر رہے ہیں، یوں رواں سال کے اختتام تک رافع 5 میوزک وڈیوز ریلیز کرنے جارہے ہیں۔

مزید :

کلچر -