انٹرنیشنل مین سکواش چیمپئن شپ ، آج ٹورنامنٹ کی آفیشل پریس کانفرنس ہوگی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایف ایم سی انٹرنیشنل مین سکواش چیمپئن شپ 2018ء کے تیسرے دن آج ٹورنامنٹ کی آفیشل پریس کانفرنس ایم ڈی ایف ایم سی فاروق شاہد، صدر پنجاب سکواش ڈاکٹر ندیم مختاراور سیکرٹری شیراز سلیم کریں گے۔
اس موقع پر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے نائب صدر طارق فاروق رانا، خزانچی طارق صدیق ملک، امپائرز، ریفریز کی بڑی تعداد بھی موجود ہوگی۔ شام ساڑھے چھ بجے پہلا کوارٹرفائنل یوسف سلمان (مصر) کا عاصم خان(پاکستان) کے ساتھ ، دوسرا کوارٹرفائنل شام سوا سات بجے فرحان محبوب (پاکستان) کا مقابلہ میزن گومال(مصر) کے درمیان، تیسرا کوارٹرفائنل رات آٹھ بجے اگسٹے ڈسورٹ (فرانس) کا مقابلہ طیب اسلم (پاکستان) کے ساتھ ہوگا۔ چوتھا اور آخری کوارٹرفائنل اسراراحمد (پاکستان) اور آئیون یون (ملائیشیا) کے درمیان 8.45 پر کھیلا جائے گا۔سیمی فائنلز 11 اکتوبر کو جبکہ فائنل 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔