سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا

سری لنکا اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(آئی این پی)سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج)بدھ کو دمبولا میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل پہلا ٹور میچ انگلینڈ کی ٹیم نے 43 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرا ٹور میچ بارش کی نذر ہوگیا۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے13اکتوبر، تیسرا ون ڈے17اکتوبر، چوتھا ون ڈے20اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے23اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ27اکتوبر کو شیڈول ہے۔ ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم30اکتوبر کو سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ6سے10نومبر، دوسرا ٹیسٹ14سے18نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ23سے27نومبر تک کھیلا جائے گا۔