پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے بھا رت سے مزید 3عالمی ریکارڈ چھین لئے

پاکستانی مارشل آرٹسٹ نے بھا رت سے مزید 3عالمی ریکارڈ چھین لئے

  



کراچی(آئی این پی)گنیز بک ریکارڈ کے حامل ممتاز مارشل آرٹ آرٹسٹ راشد نسیم نے ایک بار پھربھارت سے بیک وقت3گنیز بک ریکارڈ چھین لیے، اس سے قبل بھی وہ تین عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق راشد نسیم نے ایک منٹ میں ماتھے سے زیادہ سے زیادہ اخروٹ توڑنے ، ایک منٹ اورتین منٹ میں کہنی کے زیادہ وارکرکے تین نئے عالمی ریکارڈ بنا دیے ہیں۔ راشد نسیم نیایک منٹ میں ماتھیسے241اخروٹ توڑنیکاریکارڈ قائم کیا ہے ، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے نوین کمار کے پاس تھا، جنہوں نے ایک منٹ میں ماتھے 217 اخروٹ توڑے تھے ۔ راشد نسیم نے اس کے ساتھ ہی دو او ر ریکارڈ بھی قائم کیے ہیں۔ ایک ریکارڈٹارگٹ پرایک منٹ میں کہنی کے350وارکرکیقائم کیا گیا ہے اس سے قبل بھارت کیپراباکھرریڈی نے330مرتبہ کہنی کیوارکییتھے۔اسی ریکارڈ کو آگے بڑھاتے ہوئے راشد نے 3 منٹ میں 919 وار کرنے کا حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے ۔ اس سے قبل بھارت کے این نارائن نے 3 منٹ میں 490 وار کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنی جگہ بنائی تھی۔گنیزبک آف ورلڈریکارڈکوبھجوائی جائیں گی۔یاد رہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹ نے ایک منٹ میں 251 اخروٹ ہاتھ کی ضرب سے توڑ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنی جگہ بنائی تھی لیکن پاکستانی مارشل آرٹسٹ محمد راشد نے زیادہ عرصے یہ ریکارڈ ان کے پاس نہیں رہنے دیا۔ رواں سال جولائی میں ہاتھ 284 اخروٹ توڑ کر یہ ریکارڈ بھی ان سے چھین لیا تھا ۔ گنیز بک کی جانب سے اس ریکارڈ کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی