آسٹریلیا کا ویمنز ورلڈ ٹی 20 اور پاکستان ویمنزکیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کا ویمنز ورلڈ ٹی 20 اور پاکستان ویمنزکیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اور پاکستان ویمن کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، نیکول بولٹن کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، آل راؤنڈر جیس جوناسن کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے تاہم ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہو گی۔ آسٹریلوی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں ملائیشیا میں پاکستان ویمن کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی، پاکستان ویمن کے خلاف سیریز ختم ہونے کے بعد آسٹریلوی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا سے براہ راست ویسٹ انڈیز جائے گی۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان میگ لیننگ، نائب کپتان ریچل ہائنز، نیکول بولٹن، نیکولا کیری، ایشلیگ گارڈنر، الیزا ہیلی، جیس جوناسن، ڈیلیسا کیمنس، سوفی مولینکس، ایلیز پری، بیتھ مونی، میگن شٹ، ایلیز ویلانی، تیلا ولائیمنگ اور گیورجیا وراہم پر مشتمل ہے۔