شنگھائی ماسٹرز ٹینس :اعصام الحق مینز ڈبلز میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

شنگھائی ماسٹرز ٹینس :اعصام الحق مینز ڈبلز میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر
شنگھائی ماسٹرز ٹینس :اعصام الحق مینز ڈبلز میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شنگھائی (اے پی پی) پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ منگل کو چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میچ میں رومانوی کھلاڑی ہوریا ٹیکوا اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اعصام الحق اور ان کے یونانی جوڑی دار سٹیفانوس کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 6-7، (5-7)، 7-6، (7-2) اور 12-10 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔