پی ایس بی کرپشن کیس ،نیب کی لیاقت جمنا زیم کخیلاف تحقیقات تیز

پی ایس بی کرپشن کیس ،نیب کی لیاقت جمنا زیم کخیلاف تحقیقات تیز

اسلام آباد(آئی این پی)قومی احتساب بیورو نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے لیاقت جمنازیم میں مبینہ کرپش کے معاملے پر سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کیخلاف شکایت کو انکوائری میں تبدیل کرنے سمیت اپنی تحقیقات کو تیز کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے لیاقت جمنازیم کی تزئین و آرائش کیلئے جاری فنڈز کی تفصیلات طلب کر لی۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم کی مرمت پر اٹھنے والے اخراجات میں مبینہ کرپشن کی شکایت کی تصدیق کر رہا ہے جس کے بعد نیب نے اس شکایت کو انکوائری میں بدلتے ہوئے لیاقت جمنازیم کیس کی تحقیقات تیز کر دی ہے اور پاکستان سپورٹس بورڈ سے 2014سے 2018تک لیاقت جمنازیم کی تزئین و آرائش کی تفصیلات کی فراہمی سمیت چین کیساتھ لیاقت جمنازیم کی تعمیر کا معاہدہ اور لیاقت جمنازیم کی مرمت کیلئے ٹھیکوں وادائیگیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں، ذرائع کے مطابق نیب نے گزشتہ چار سالوں میں لیاقت جمنازیم کن مقاصد کیلئے استعمال ہواکی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ مبینہ کرپشن کے الزام میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا پہلے ہی ایف آئی اے کی حراست میں ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی