اکبر میموریل فٹبال ٹورنامنٹ ،بلتستان کلب اور ینگ سٹار کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہونگی

اکبر میموریل فٹبال ٹورنامنٹ ،بلتستان کلب اور ینگ سٹار کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ...

اسلام آباد(اے پی پی) اکبر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں بلتستان کلب اور ینگ سٹار ٹیموں کے درمیان میچ (آج) بدھ کو ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سیّد شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں القائم کلب، گنگال کلب ایلیٹ، جی ایٹ یونائیٹڈ، پونا کلب، حیدری، مہران کلب، ذیشان، ینگسٹرز کلب، یوتھ پاور کلب، چکلالہ پنڈی، نشتر، موسیٰ شہید، پاک سپورٹنگ کلب پنڈی، بولان کلب، گرید کلب،گلشن کلب، ریلائنس کلب، سوہان کلب، واہ کینٹ کلب، اسلام یونائیٹڈ، پاک سپورٹنگ کلب اسلام آباد، پی ای ایل چیئرز، امیر کلب، ہما کلب، اکبر کلب، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب، گلگت بلتستان کلب، راوی، روور کلب، اسلام آباد اکیڈمی، بلتستان اور الیون سٹار کلب شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی