ٹینس رینکنگ، نڈال مینز اور ہالپ ویمنز سنگلز میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان

ٹینس رینکنگ، نڈال مینز اور ہالپ ویمنز سنگلز میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان
ٹینس رینکنگ، نڈال مینز اور ہالپ ویمنز سنگلز میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان

  



پیرس (اے پی پی) رافیل نڈال اور سیمونا ہالپ اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بالترتیب مینز اینڈ ویمنز سنگلز میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، برطانوی کھلاڑی کائل ایڈمونڈ 2 درجے ترقی کے ساتھ کیریئر بہترین 14ویں نمبر پر آ گئے، ویمنز میں جاپانی کھلاڑی ناؤمی اوساکا 2 درجے اوپر چڑھ کر کیریئر بہترین چوتھے نمبر پر آ گئیں۔ تازہ ترین اے ٹی پی رینکنگ میں ابتدائی 7 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ہسپانوی سٹار نڈال بدستور سرفہرست ہیں، راجر فیڈرر دوسرے، نوویک جوکووچ تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن ایک سیڑھی چڑھ کر آٹھویں نمبر پر آ گئے، کائل ایڈمونڈ کی 2، لیوکاز پاؤلی کی ایک درجے ترقی ہوئی ہے، جاپان اوپن چیمپئن روسی کھلاڑی ڈینل مدودوف 10 درجے چھلانگ لگا کر 22ویں نمبر پر پہنچ گئے، دوسری جانب ڈبلیو ٹی اے رینکنگ میں رومانوی کھلاڑی سیمونا ہالپ پہلے نمبر پر برقرار ہیں، جاپان کی ناؤمی اوساکا 2 درجے ترقی کے ساتھ چوتھے اور کیرولینا پلسکووا ایک سیڑھی چڑھ کر چھٹے نمبر پر آ گئیں، بیلاروس کی ایرینا سبالینکا کی 5 اور لٹوین کھلاڑی انستاسیجا سیواستووا 8 درجے ترقی پا کر 11ویں اور 12ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی