چلی میراتھن دوڑ ہانگ کانگ کے وونگ ہوچنگ نے جیت لی

چلی میراتھن دوڑ ہانگ کانگ کے وونگ ہوچنگ نے جیت لی

سنتیاگو(آئی این پی)چلی کے صحرائی اور میدانی علاقوں میں الٹرا میراتھن دوڑ ہانگ کانگ کے وونگ ہو چنگ نے جیت لی، خواتین کی انٹری بھی زبردست رہی۔سان پیڈرو کے کچے پکے ٹریکس پر الٹر میراتھن کا مقابلہ ہوا جو 250 کلو میٹر طویل اور مشکل ٹریک پر ہوء، دنیا بھر کے میل فیمیل ایتھلیٹ اِن ایکشن ہوئے اور سست دوڑ میں کمال کی چستی دکھائی تاہم ہانگ کانگ کے وونگ ہوچنگ نے مقررہ فاصلہ 24 گھنٹے اور 20 منٹ میں طے کر کے میدان مار لیا۔ اس شاندار جیت پر ان کا جاندار استقبال ہوا، جاپانی رنر دوسرے نمبر پر رہے۔خواتین رنرز میں جنوبی افریقہ کی لارا رینولڈز نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، عالمی دوڑ کا چوتھا اور آخری مرحلہ آئندہ ماہ انٹارکٹکا میں ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی