فٹبال ایوارڈ بیلان ڈی آر کیلئے دنیا بھر سے تیس کھلاڑیوں کا انتخاب

فٹبال ایوارڈ بیلان ڈی آر کیلئے دنیا بھر سے تیس کھلاڑیوں کا انتخاب
فٹبال ایوارڈ بیلان ڈی آر کیلئے دنیا بھر سے تیس کھلاڑیوں کا انتخاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(یواین پی)فٹبال کے بڑے ایوارڈ بیلان ڈی آر کے لیے دنیا بھر سے تیس بہترین کھلاڑی نامزد ہو گئے، زیادتی سکینڈل کے شکار کرسٹیانو رونالڈو کا روایتی حریف لیونل میسی سے پھر جوڑ پڑنے کا امکان بڑھ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹبال کے ٹاپ تھرٹی پلیئر بیلان ڈی آر ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی پھر آمنے سامنے پرتگالی سپر سٹار آج کل امریکی خاتون زیادتی کیس کی وجہ سے خبروں میں اِن ہیں۔فٹبال کی دنیا کے بڑے ایوارڈ کے لیے رونالڈو کی نامزدگی دلچسپی کا باعث بن گئی، چیمپئنز لیگ کی فاتح ٹیم رالد میڈرڈ کو یہ خاص اعزاز حاصل ہے کہ کلب سے 8 کھلاڑیوں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ویلز کے گیرتھ بیلز اور انگلش سٹرائیکر ہیری کین بھی شامل چیلسی کے ایڈن ہیزرڈ اور لیور پول کے محمد صلاح بھی دوڑ میں شریک ہیں۔ انیس سو چھپن سے دیئے جا رہے بیلان ڈی آر ایوارڈ کے حقدار کا اعلان پیرس میں تین دسمبر کو پروقار تقریب میں ہو گا۔