انگلش کلب گلیمورگن کاجنوبی افریقن بلے باز سٹیفن سے معاہدہ

انگلش کلب گلیمورگن کاجنوبی افریقن بلے باز سٹیفن سے معاہدہ
 انگلش کلب گلیمورگن کاجنوبی افریقن بلے باز سٹیفن سے معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(آئی این پی)انگلش کلب گلیمورگن نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے آخری چار میچز کیلئے جنوبی افریقن بلے باز سٹیفن کک سے معاہدہ کر لیا۔ کلب نے آسٹریلوی بلے باز شان مارش کی جگہ سٹیفن کک کی خدمات حاصل کی ہیں، مارش انجری مسائل سے دوچار ہیں۔35 سالہ کک کو 11 ٹیسٹ میچز میں پروٹیز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور انہوں نے تین سنچریاں سکور کیں۔ گلیمورگن ہیڈ کوچ روبرٹ کرافٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ سٹیفن کک باصلاحیت بلے باز ہیں، امید ہے کہ وہ اپنے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔