میچ فکسنگ اور جوا کھیلنے کے جرم میں تھائی لینڈ کے تین ٹینس ایمپائرز پر تاحیات پابندی عائد

میچ فکسنگ اور جوا کھیلنے کے جرم میں تھائی لینڈ کے تین ٹینس ایمپائرز پر تاحیات ...

  



بنکاک (اے پی پی) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے میچ فکسنگ اور جوا کھیلنے کے جرم میں تھائی لینڈ کے تین ایمپائرز پر تاحیات پابندی عائد کر دی۔ ٹینس انٹیگریٹی یونٹ نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ کے تین چیئرز ٹینس ایمپائرز انوچا ٹونگ پلیو، پرومچائی اور چٹشائی نے 2017ء میں منعقدہ آئی ٹی ایف فیوچرز ٹورنامنٹس میں میچ فکسنگ اور جوا کھیلنے کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد تینوں ایمپائرز پر کسی بھی پروفیشنل ٹینس ایونٹس میں ایمپائرنگ کرنے پر تاحیات پابندی لگائی گئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی