سٹیٹ بینک کرکٹ ٹورنامنٹ،پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی دوسری پوزیشن
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے 15واں سٹیٹ بینک گورنر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جو علی گڑھ گراؤنڈ ماڈل ٹاؤن لاہور میں مورخہ 05.10.2018کو کھیلا گیا میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پہلا میچ سٹیٹ بینک سیالکوٹ کے ساتھ کھیلا گیا جس میں کواپریٹو بینک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو 6وکٹوں سے ہرا دیا۔ دوسرا میچ الائیڈ بینک لاہور کے ساتھ ہوا جس میں کواپریٹو بینک نے 5وکٹوں کی برتری کے ساتھ فتح حاصل کی۔ تیسرا میچ حبیب میٹرو کے ساتھ کھیلا گیا اس میچ میں بھی کواپریٹو بینک کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 20اورز میں 179رنز بنائے اور حبیب میٹرو کو 6وکٹوں کی برتری سے شکست دی اور اسطرح بینک کی ٹیم سیمی فائنل میں آ گئی جو جے ایس بینک کے ساتھ کھیلا گیا اور کواپریٹو بینک کی ٹیم فاتح قرار پائی اور فائنل میں پہنچ گئی۔ فائنل کواپریٹو بینک اور حبیب میٹرو کے ساتھ کھیلا گیا۔ جس میں کواپریٹو بینک کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی انتھک کوشش کی اور اچھا کھیلا ۔ لیکن کواپریٹو بینک کی ٹیم کو صرف 4رنز سے شکست ہوئی اور اسطرح بینک کی ٹیم 15ویں سٹیٹ بینک گورنر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دوسرے نمبر پر رہی۔