پی اے ٹی کو شہباز شریف و دیگر کے بیان حلفی کی نقول فراہم کردی جائینگی ، پنجاب حکومت کی یقین دہانی

پی اے ٹی کو شہباز شریف و دیگر کے بیان حلفی کی نقول فراہم کردی جائینگی ، پنجاب ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری کے لئے قائم جوڈیشل ٹربیونل کے روبرو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سمیت اعلیٰ بیوروکریٹس اورپولیس افسروں کے بیانات حلفی کی نقول 24 اکتوبر تک پاکستان عوامی تحریک کو فراہم کر دی جائیں گی۔یہ یقین دہانی جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے روبروپاکستان عوامی تحریک کے جواد حامد کی درخواست کی سماعت کے موقع پر کروائی گئی، درخواست میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے جوڈیشل انکوائری ٹربیونل کے روبرودیئے گئے سابق وزیر اعلیٰ ،سابق صوبائی وزیر قانون اورمتعلقہ افسروں کے بیانات حلفی کی نقول فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاہے ۔ درخواست گزار کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے بیان حلفی کی نقول فراہم کرنے سے معذرت کرتے ہوئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے بھی معذرت کرلی اور بتایا کہ بیانات حلفی ان کے پاس نہیں ہیں۔

مزید : صفحہ آخر